لاہورچیمبرکی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں خالی پلاٹوں کی منسوخی کی مخالفت

لاہورچیمبرکی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں خالی پلاٹوں کی منسوخی کی مخالفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں خالی پلاٹوں کی منسوخی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر اٹھایا جارہا ہے، اگر ایسا کیا گیا تو سرمایہ کاروں کا اعتماد بْری طرح متزلزل ہوگا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں خالی پلاٹوں کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے مگر پلاٹ کیوں خالی تھے اس کی وجوہات پر غور نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پلاٹ دیتے وقت صنعتکاروں سے بجلی، گیس، پانی، کمرشل ایریا، فوڈ کورٹ، مزدوروں کے لیے رہائشی کالونی اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات کا وعدہ کیا گیا تھا مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں 34-34میگاواٹ کے دو پلانٹس کام کررہے ہیں مگر یہاں صنعتوں کی ضرورت 170میگاواٹ ہے، ایسے میں صنعتکار نئی صنعتیں کس طرح جب پہلے ہی صنعتوں کو بجلی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صنعتکاروں کی مشکلات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر پلاٹ منسوخ کردئیے گئے تو صنعتکاری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں پلاٹوں کی منسوخی کا فیصلہ رکوائیں تاکہ سرمایہ کاروں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔

مزید :

کامرس -