پریگما کے زیر انتظام تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش 16ستمبر کو ہوگی

پریگما کے زیر انتظام تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش 16ستمبر کو ہوگی

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگما) کے زیرانتظام تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹیکسٹائل ایشیا 2017ء‘‘ 16 تا 18 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوگی۔ پریگما کے مرکزی چیئرمین اعجاز کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریگما تیسری مرتبہ عالمی تجارتی نمائش منعقد کروا رہی ہے جس میں 50 ہزار سے زائد تجارتی وفود کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان کی شراکت داری سے لاہور میں منعقد کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی نمائش میں 6 سو سے زائد عالمی وفود بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اعجاز کھوکھر نے کہا کہ رواں سال عالمی تجارتی نمائش کا عنوان ’’چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) سے دونوں ممالک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو حاصل ہونے والے فوائد‘‘ منتخب کیا گیا ہے۔ پریگما کے وائس چیئرمین جواد اے چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ تجارتی نمائش کے انعقاد سے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ترقی اور ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -