آبی ذخائر

آبی ذخائر

  

لاہور(اے پی پی )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں جمعرات کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی،تفصیل کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد127600 کیوسک اور اخرج 145000 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد19600 کیوسک اور اخراج19600 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13700 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 54900 کیوسک اور اخراج 23100 کیوسک رہا ۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد171500کیوسک اور اخراج 163500کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد182600 کیوسک اوراخراج 170000 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 178300 کیوسک اور اخراج155700 کیوسک، پنجند بیراج میں پانی کی آمد22600 کیوسک اور اخراج 8200 کیوسک رہا۔

گدو بیراج میں پانی کی آمد 157700کیوسک اور اخراج 150100 کیوسک، سکھر: آمد114700کیوسک اور اخراج 68200کیوسک، کوٹری:آمد70700کیوسک اور اخراج 64300کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1541.92فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ5.712 ملین ایکڑ فٹ رہا۔ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1230.35فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورجمعرات کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.495 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.224 ملین ایکڑ فٹ رہا۔رپورٹ کے مطابقتربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید :

کامرس -