پشاور‘ٹیوٹا اور سافرون کمپنی کے مابین معاہدے کی یاداشت پردستخط

پشاور‘ٹیوٹا اور سافرون کمپنی کے مابین معاہدے کی یاداشت پردستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(اے پی پی )ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نے سکل گیپ انالیسز رپورٹ 2017 ء جاری کر دی ادھر فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نصاب و نظام میں بہتر ی لانے کیلئے ٹیوٹا اور سافرون کمپنی کے مابین معاہدے کی یاداشت پر بھی دستخط ہو گئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں پڑھائے جانے والے نصاب اور فراہم کی جانب والی تربیت کا بھی ازسر نو جائزہ لینا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصو صی سیکرٹری انڈسٹریز فرح حامد خان تھیں اس موقع پر ایم ڈی ٹیوٹا منیب اللہ خٹک ، یورپی یونین ،جرمنی اور ناروے کے تعاون سے چلائے جانے والے ٹیویٹ سیکٹر سپورٹ پروگرام کے محمد علی خان اشتیاق پراچہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صوبہ میں فنی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے نظام کی بہتری کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین و انڈسٹری سیکٹر کے نمائندوں نے صوبہ میں موجودہ ہنر مند افراد اور مارکیٹ میں ان کی ڈیمانڈ پر روشنی ڈالی۔ ماہرین کے مطابق صوبہ میں اس وقت تربیت یافیہ ہنر مندوں کی بہت کمی ہے سروے کے مطابق اس وقت صوبہ میں سپلائی اور ڈیمانڈ کے درمیان 67 فیصد گیپ ہے یعنی صوبہ میں موجود تمام فنی تعلیمی ادارے مذکورہ تناسب سے ڈیمانڈ سے بہت کم لیبر فراہم کر رہے ہیں جو انتائی نازک صورتحال ہے۔ اس موقع پر دی جانے والے بریفنگ میں سرکاری و نجی سیکٹر کی تمام خامیوں کا احاطہ کیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹری فرح حامد خان نے کہا کہ فنی تعلیمی اداروں سے متعلق تیار کی جانے والی رپورٹ کافی پریشان کن ہے اس لئے اس کا جلد سدباب کر نا ہو گا۔

مزید :

کامرس -