ائیر کموڈورمحمدعلی پاک فضائیہ کے ترجمان مقرر

ائیر کموڈورمحمدعلی پاک فضائیہ کے ترجمان مقرر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ نے ائیر کموڈورمحمدعلی کو پاک فضائیہ کا ترجمان مقررکردیا۔ ائیر کموڈورمحمدعلی نے دسمبر1989 میں پاک فضائیہ کی فلائنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ بطور ٹرانسپورٹ ائیر کریوآپ نے C-130 Hercules ، Boing 707 اور Fokker F-27 طیاروں پر خدمات انجام دیں۔ آپ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ماس کمیونیکیشن اور آرٹ اینڈ سائنس آف وار فئیر میں ماسٹرز ڈگریاں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ اس وقت آپ ماس کمیونیکیشن میں ایم فل کر رہے ہیں ۔آپ میڈیا مینیجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا افیئر ز میں بطور ڈپٹی ڈائیرکٹر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔آپ پاک فضائیہ کے ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے "Sentinels in The Sky" کے نام سے ایک کتاب بھی تصنیف کر چکے ہیں۔ آپکوپاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرستارۂ متیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -