اس وقت آزاد کشمیر ایک معاشی بحران کا شکار ہے،سردارعتیق احمد

اس وقت آزاد کشمیر ایک معاشی بحران کا شکار ہے،سردارعتیق احمد

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے میرٹ اور این ٹی ایس کے نام پر ہزاروں کی تعداد میں تربیت یافتہ تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم کے حامل سرکاری ملازمین کی برطرفیاں اور تنزلیاں کرتے ہوئے فارغ ہونے والے ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم کانفرنس ان کی باعزت بحالی کیلئے ہر سطح پر احتجاج اور کوشش جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے آرگنائزر سید اظہر گیلانی کی جانب سے مسلم کانفرنس کی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں دیئے گئے ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا اس وقت آزاد کشمیر ایک معاشی بحران کا شکار ہے۔سینکڑوں اکلاس ملازمین برطرف کیے جا چکے ہیں۔وہ بیوی بچوں سمیت احتجاج پر مجبور ہیں۔اے جے کے آر ایس پی اور ٹیوٹا کے سینکڑوں ملازمین بحالی کیلئے دربدر پھر رہے ہیں۔جنگلات کے ملازمین تین سے چار ماہ سے ہڑتال پر ہیں۔بہبود آبادی کی خواتین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ایک ہزار سے زائد ایڈھاک اساتذہ کو یک جنبش قلم فارغ کر دیا گیا ہے۔ایک ہزار سے زائد آئی ٹی ملازمین انصاف کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔حکومت ان پر لاٹھی چارج کروا رہی ہے۔جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔آزاد کشمیر کی لیگی حکومت بدیانت اور نااہل ٹیم کپتان کے کارکن ہین۔دوسری طرف حکومت نے صدر وزیراعظم وزراء کرام سپیکر،ڈپٹی سپیکر،ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں 3سو گناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔حکومت کو اپنی مراعات کا تو خیال ہے غریب ملازمین کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔مسلم کانفرنس اس پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اس تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔اپوزیشن اس سلسلہ میں متحد ہے۔جے کے پیپلزپارٹی کے سردار خالد ابراہیم،اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر عبدالماجد خان اور دیگر ممبران نے اس مسئلے پر اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کیا اور اس سلسلہ میں ہر فورم پر مل کر احتجاج کرینگے۔وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم ہے حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں اور غریب عوام فاقوں سے مر رہے ہیں۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی ملک محمد نواز،ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی،سابق وزیر حکومت اور مسلم کانفرنس مظفرآباد کے صدر پیر سید غلام مرتضی گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،میر عتیق الرحمان،خواجہ محمد شفیق ودیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس سے قبل صدر مسلم کانفرنس جب اظہر گیلانی کی رہائش گاہ پہنچے تو وہاں موجود مسلم کانفرنس کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

سردارعتیق احمد

مزید :

کراچی صفحہ اول -