گورنمنٹ کالج کی صدسالہ تقریبات ، وزیراعلیٰ سندھ افتتاح کریں گے

گورنمنٹ کالج کی صدسالہ تقریبات ، وزیراعلیٰ سندھ افتتاح کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(بیورو رپورٹ )گورنمنٹ کالج کی صدسالہ تقریبات کاآغاز 9اکتوبرکووزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کریں گے، وزیر اعلیٰ نے کالج کی تقریبات کے لیے سیکریٹری تعلیم برائے کالجزسندھ پرویزاحمدسیہڑ کوفوکل پرسن مقررکردیاہے ۔سیکریٹری تعلیم نے اس سلسلے میں گورنمنٹ کالج کالی موری کاتفصیلی دورہ کیا،تعمیرومرمت اورترقیاتی کاموں کامعائنہ کیااورضروری ہدایات دیں، اس موقع پر پرنسپل اور سینئر پروفیسرصاحبان ،المنائی ایسوسی ایشن کے صدرعبدالرحمن راجپوت کے ساتھ میٹنگ کی جس میں کالج کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرناصرالدین شیخ نے سیکریٹری تعلیم کالج کی تاریخ ،ترقیاتی کاموں ، تعلیمی عمل اور صدسالہ تقریبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اورسوالات کے جوابات دیئے۔اکتوبرمیں شروع ہونے والی تقریبا ت میں کل پاکستان اردو/سندھی مشاعرہ،کل پاکستان اردو،انگریزی مباحثہ ،کل سندھ سندھی مباحثہ اور کل سندھ کھیلوں کے مقابلے منعقدکیے جائیں گے، پرویزاحمدسیہڑ نے گورنمنٹ کالج کے صدسالہ قیام پر پرنسپل اور پروفیسرصاحبان کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ کالج کالی موری ایک تاریخی کالج ہے جس نے گوہرنایاب پیداکیے ہیں وزیراعلیٰ سندھ گورنمنٹ کالج کے بارے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں 9 اکتوبر کووزیراعلیٰ سندھ کالج کادورہ کریں گے ،تقریبات کاآغازکریں گیاوراہم اعلانات کریں گے اس کافوکل پرسن مقررکرنامیرے لیے اعزازہے۔انھوں نے کہاکہ سندھ کے تمام چھے ریجن کے ڈائریکٹر کالجز کوتقریبات میں شرکت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی جائیں گی، بعدازاں سیکریٹری تعلیم نے گورنمنٹ کالجز کے پرنسپل صاحبان کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جس میں کالجزمیں اساتذہ کی بائیومیٹرک،طلبہ کے لیے داخلہ پالیسی ،اساتذہ کی کمی بیشی اور دیگرمسائل کے بارے میں گفتگوکی گئی۔