حکومتِ سندھ اور منتخب نمائندے مل جل کر کام کریں، بلاول بھٹو

حکومتِ سندھ اور منتخب نمائندے مل جل کر کام کریں، بلاول بھٹو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ سندہ اور منتخب نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کے تدارک کے لیئے مل جل کر کام کریں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ منتخب نمائندے اپنے علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندہ حکومت کے وزرا، میئرس، چیئرمین اور دیگر بلدیاتی نمائندے ایک ٹیم بن کر عوام کی مدد کریں اور لوگوں کو مزید نقصان سے بچائیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ وقت الزام تراشی کا نہیں بلکہ ایک ٹیم بن کر کام کرنے کا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -