گونرنر سندھ نے لاٹ ڈیم ملیر کے اوور فلو ہونے پر نوٹس لے لیا

گونرنر سندھ نے لاٹ ڈیم ملیر کے اوور فلو ہونے پر نوٹس لے لیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ محمد زبیر نے لاٹ ڈیم ملیر کے اوور فلو ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے کمانڈر کراچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے کمانڈر کراچی سے کہا کہ لاٹ ڈیم ملیر کے اوور فلو ہونے کے باعث نیو سبزی منڈی ، نادرن بائی پاس اور سعدی ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید نقصانات کے اندیشہ کے پیش نظر نیوی کے دستوں کو ہنگامی امدادی کارروائیوں کے لئے روانہ کیا جائے ۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی ساجد احمد نے گورنر سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے لاٹ ڈیم کے اوور فلو ہونے سے ممکنہ نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری ہنگامی کارروائیوں کے لئے مدد کی اپیل کی تھی۔ یاد رہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر حجاج مقدس سے پورے صوبہ کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطوں میں ہیں۔گورنر سندھ نے شہر میں موسلادھار بارش پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں خصوصاً شہر کے نشیبی علاقوں میں ہنگامی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ممکنہ شدید بارشوں کے پیش نظر مزید موئثر اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اورکراچی میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -