تیمر گرہ ،صوابی پبی میں امریکہ مردہ بادریلی کا انعقاد ،عوام متحد

تیمر گرہ ،صوابی پبی میں امریکہ مردہ بادریلی کا انعقاد ،عوام متحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پبی ( نما ئندہ پاکستان ) جما عت اسلا می کے زیر اہتمام پبی میں امر یکہ مردہ باد ریلی عوام متحد ہے اور ملک دشمن کا ہر پا لیسی کا مقا بلہ کر نے کے لئے تیار ہیں امر یکہ اور بھارت کا گٹھ جوڑمسترد کر تے ہیں امر یکہ سن لے پا کستان افغا نستان نہیں اٹیمی پاور ہے جماعت اسلا می ضلع نو شہرہ کے زیر اہتمام امر یکہ مردہ باد ریلی پبی میں نکا لی جس میں جما عت اسلا می ضلع نو شہرہ کے امیر حا جی انور اسلام جما عت اسلا می کے صو با ئی راہنما جواد نبی سینا ایڈو کیٹ مو لا نا سمیع الر حمن یو سفی غلام نبی سینا افتحار احمد سمیت پار ٹی کار کنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی ریلی جما عت اسلا می حلقہ پی کے12 کے رابط دفتر نزد سینا سکول اینڈ کا لج پبی سے شروع ہو ئی ریلی کے شرکاء امر یکہ کی مخا لفت اور پا کستان کے حق میں پلے کار ڈ اٹھا ئے تھے ریلی کے شر کاء نے امر یکہ اور ٹرمپ کے خلاف شد ید نعرہ بازی کی ریلی کے شر کاء جی ٹی روڈ پر جا تے ہو ئے پبی بازار کا چکر لگا تے ہو ئے پبی پر یس کلب پر اختتام پذیر ہو ئی ریلی کے شرکاء سے حا جی انور اسلام اور جواد نبی سینا ایڈو کیٹ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ امر یکہ اور امریکی صدر ٹرمپ سن لیں پا کستان افغا نستان نہیں بلکہ ایٹمی پاور ہے پہلے تو امر یکہ نے اپنی جنگ ذبر دستی سے ہمارے سر تھو پی اور اب آنکھیں بھی دکھا رہا ہے امر یکہ افغا نستان میں مکمل طور پر نا کام ہو چکا ہے جسے چھپا نے کے لئے سارا ملبہ پا کستان پر ڈالا جا رہا ہے امر یکی صدر نے بے وقو فی کی انتباہ کر تے ہو ئے پا کستان کو دہشتگرد ملک قرار دیا حا لا نکہ تمام عا لمی مما لکبہت اچھی طرح جا نتے ہیں کہدہشت گردوں کی پشت پنا ہی اور ان کو وسا ئل کون فرا ہم کر تا آرہا ہے شام عراق اور فلسطین میں کس کی مددسے مسلما نوں پر ظلم ڈھا ئے جا رہے ہیں
صوابی( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی ضلع صوابی کے صدر امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو حالیہ دھمکی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پاکستان زندہ باد امریکہ مر دہ باد ریلی جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر سے روانہ ہو کر امن چوک صوابی میں ایک احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گیا شرکاء نے مختلف پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ مر دہ باد پاکستان زندہ باد ، گو امریکہ گو ، کرش یو ایس اے ، امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ، امریکہ نواز پالیسی نا منظور اور دیگر نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے ضلعی امیر جماعت اسلامی محمود الحسن ، جنرل سیکرٹری واجد علی بخاری ، پی کے 36کے صدر عبدالسلام اور یوتھ صدر ظفر بخاری نے خطاب کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی دھمکی کے رد عمل پر سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کر نے کے علاوہ امریکی سفیر طلب کر کے سخت احتجاج کیا جائے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے پاکستانی عوام کو کسی امداد کی ضرورت ہے امریکہ نے دنیا میں امن تباہ کر دیا ہے اور خود دنیا میں دہشت گردی کر رہا ہے جب کہ الزام اسلامی ممالک پر ڈال کر انہیں دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ اسلامی ممالک ہی متاثر ہے اور سب سے زیادہ لوگ اسلامی ممالک کے ہی شہید و زخمی ہو رہے ہیں۔
تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ )جماعت اسلامی دیر لوئر کے زیراہتمام امریکہ مردہ باد ریلی،پاک فوج کے پشت پر کھڑے ہیں،دھمکیوں پر آمریکہ سفارت خانہ بند کیا جائے،ڈو مور نہیں اب نو مور چلے گی،مقررین کا خطاب،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی دیر لوئر نے آمریکی دھمکیوں کے خلاف ضلعی دفتر بلامبٹ سے آمریکہ مردہ باد ریلی نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر آمریکہ کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین آمریکہ کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگارہے تھے احتجاجی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر وسابق ایم این اے مولانا اسد اللہ کررہے تھے پریس کلب چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسد اللہ،نائب امیر ضلع حافظ نورالحق،تحصیل امیر تیمرگرہ ملک شیر بہادر خان اور جے ائی یوتھ کے صوبائی نائب صدر شاد محمد شاہین نے کہا کہ آمریکی دھمکیوں کے مقابلے میں پاک فوج اور حکومت کے پشت پر کھڑے ہیں آمریکی جنگ ہماری جنگ نہیں آمریکہ اپنی جنگ میں پاکستان کو گھسیٹنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی عوام ایسا نہیں کرنے دینگے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں ملک سالمیت کے لئے قربانیاں دی ہے اور اس بار بھی لاکھوں کارکنان دفاع وطن پر کٹ مرنے کے لئے ایک اشارے کے منتظر ہیں انھوں نے کہا کہ اب ڈو مور کا وقت گزر گیا ہے اب نو مور کی صدائیں بلند ہوگی مزید آمریکی کاسہ لیسی نہیں چلے گی اور اگر کسی نے آمریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے تو جماعت اسلامی ان کو عوامی کٹہرے میں گھسیٹ لائینگے انھوں نے کہا کہ افغانستان آمریکی قبرستان بن چکا ہے اور اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لئے پاکستان اور ان کے اداروں پر بے سروپا الزامات لگارہے ہیں لیکن آمریکہ پراپیگنڈے کی بنیاد پر اپنی شکست کا داغ نہیں مٹاسکتا انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھمکیوں کے جواب میں آمریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے جائے اورآمریکی سفارت خانے کو بند کرکے سفارتی عملے کو ملک بدر کیا جائے تاکہ ٹرمپ ہوش کے ناخن لے سکیں