مہمند ایجنسی میں آج بروز جمعہ عید الاضحی ہوگی

مہمند ایجنسی میں آج بروز جمعہ عید الاضحی ہوگی

  

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی میں آج بروز جمعہ عید الاضحی ہوگی۔ پولیٹیکل حکام سمیت تمام تحصیلوں میں عید کی نماز اور قربانی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں آج بروز جمعہ سعودی عرب کے ساتھ عید الاضحی منائی جائیگی۔ جبکہ پولیٹیکل حکام نے بھی عوام کے ساتھ عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ مہمند ایجنسی کے عوام کئی سالوں سے سعودی عرب کے ساتھ عید الفطر اور عید الاضحی مناتے ہیں۔ جبکہ عوام کی خاطر پولیٹیکل حکام بھی ان کے ساتھ عید میں برابر کے شریک ہوتے ہیں ۔ غلنئی جامع مسجد میں پولیٹیکل ایجنٹ عید کا نماز ادا کرنے کے بعد عوام کے ساتھ عید مبارکباد دینگے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -