حاجی ظفر خان پبلک سیفٹی کمیشن کے بلا مقابلہ چیئر مین منتخب

حاجی ظفر خان پبلک سیفٹی کمیشن کے بلا مقابلہ چیئر مین منتخب

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے ضلعی ممبر حاجی ظفر خان پبلک سیفٹی کمیشن کے بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ۔وائس چیئر مین کی نشست پر بھی تحریک انصاف کے حسن گل ایڈوکیٹ کا میاب ۔ حسن گل ایڈوکیٹ نے 9جبکہ اے این پی کے خالد خان نے 4ووٹ حاصل کئے ۔تفصیلات کے مطابق اے ڈی لوکل گورنمنٹ اختر منیر کی نگرانی میں پبلک سیفٹی کمیشن کے انتخابات منعقد ہوئے ۔انتخابات میں مجموعی طو ر پر کمیشن کے 13 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کی ۔ چےئرمین کی نشست پر تحریک انصاف کے حاجی ظفر خان کے مقابلے میں قومی وطن پارٹی کے امیر رحمان نے کاعذات نامزدگی واپس لے لی جس کی وجہ سے حاجی ظفر خان بلا مقابلہ پبلک سیفٹی کمیشن کے چےئرمین منتخب ہو گئے جبکہ وائس چےئرمین کی نشست پر خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے جس میں تحریک انصاف کے حسن گل ایڈوکیٹ نے 9جبکہ اے این پی کے خالد خان نے 4ووٹ حاصل کئے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -