امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے‘ عبدالغفار

امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے‘ عبدالغفار

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی یو تھ خیبر پختون خواہ کے صدر عبدالغفار نے کہاہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکاہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دینا بند کردے ۔پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے ۔اگر امریکہ نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت کی کوشیش کی تو جماعت اسلامی کے دس لاکھ جوان پاک آرمی کے شانہ بشانہ ہو ں گے ۔چیف آف آرمی سٹاف باجوہ نے امریکہ کو جواب دیکر پاکستان کے 21 کروڑ عوام کی ترجمانی کی ہے ۔حکمران اپنے اقتدار بچانے کی خاطر امریکہ کو جواب تک نہ دے سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سواڑی میں پاکستان زندہ باد اور امریکہ مردہ باد مظاہرہ سے خطاب کے دوران کیا ۔مظاہرین نے مین شاہراہ پشاور تا بونیر ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔مظاہرین سے جے ائی یو تھ کے ضلعی صدر عاشق علی ۔جماعت اسلامی کے نائب امیر غلام مصطفی ایڈوکیٹ ۔عباس شاہین ۔صلاح الدین ۔امنت علی اور دیگرنے بھی خطاب کئے ۔صوبائی صدر عبدالغفار نے کہا کہ جماعت اسلامی امریکہ کے صدر کی دھمکیوں کے خلاف اج پورے خیبر پختون خواہ میں مظاہرے کررہی ہے ۔جسکا مقصد امریکہ کو واضح پیغام دیناہے ۔کہ ہم وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لئے میدان میں ہے ۔جس طرح افغانستان میں روس شکست سے دوچار ہوچکاہے اسی طرح امریکہ بھی پندرہ سالوں میں افغانستان کو فتح نہ کرسکا ۔انہوں نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں اور ڈکٹیٹرز نے اپنی اقتدار کے لئے امریکہ کو اڈے فراہم کئے جس کی وجہ سے ایک پڑوسی اور اسلامی ملک افغانستان کو جنگ کے دلدل میں دکھیل دیا گیا ۔مظاہرین نے پاکستان زندہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -