ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 14 گرفتار اسلحہ برآمد

ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘ 14 گرفتار اسلحہ برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈی پی او راجہ عبدالصبور خان کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس کا فتح ،چاہ فقیر والا اورچہکان میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،بارہ بندوقیں،دو پستول ،ایک رائفل اورڈھائی کلو سے زائد چرس ،چودہ ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی خصوصی ہدایت پر علاقہ فتح ،چاہ فقیر والا اور چہکان میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا پولیس نے اس موقع پر چودہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 12بندوقیں ،2پستول ،ایک رائفل اور 2.680کلو گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -