نوشہرہ‘ کمسن ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کیخلاف کارروائی‘ بھاری جرمانے عائد

نوشہرہ‘ کمسن ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کیخلاف کارروائی‘ بھاری جرمانے عائد

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈی پی او نوشہرہ حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس انچارج سیف علی خان کا کم سن ، وین ویلنگ اور بغیر نمبر پلیٹ والے موٹرسائیکلز اور دیگر گاڑیوں کے مالکان کو حراست میں لے کر بھاری جرمانے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادئیے تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر رش کو کم کرنے اور ٹریفک میں کسی قسم کی رکاؤٹ نہ پڑنے کیلئے تاروجبہ، پبی، نوشہرہ، رسالپور، خیرآباد، جہانگیرہ، اکوڑہ خٹک اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی گاڑیاں دن رات گشت کا آغاز اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس پوری طرح تیار رہے گی اس سلسلے میں تھانہ ٹریفک پولیس انچارج سیف علی خان نے ڈی پی او نوشہرہ کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ ٹریفک پولیس سکواڈ کے ہمراہ کم سن ، وین ویلنگ اور بغیر نمبر پلیٹ والے موٹرسائیکلز اور دیگر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چلان کرکے قومی خزانے میں جمع کرادئیے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے نوشہرہ ٹریفک پولیس کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرکے خصوصی گشت شروع کردی گئی ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -