مہمند ایجنسی‘ عید الاضحی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

مہمند ایجنسی‘ عید الاضحی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

  

مہمندایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مہمندایجنسی میں عید الااضحی کے مو قع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیلئے بڑا سیکورٹی پلان تیار۔تمام عید گاہو ں اور مساجد پر لیویز اور خاصدار فورس کے جوان تعینات ہونگے۔ایک سوتین مقامات پر نماز عیدالاضحی ادا کی جائے گی جس کیلئے چار سو ستائیس لیویز اور خاصدار کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ ایجنسی بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد۔غلنئی ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم قائم ۔محکمہ صحت کے اہلکاروں کی خصوصی ڈیوٹیاں، اے پی اے ہیڈکوارٹر حمید اللہ خٹک کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ۔اجلاس میں ایجنسی بھر کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ مہمندایجنسی میں ایک سوتیس مقامات پر عید کی نماز ادا کی جائیگی جس کی سیکورٹی کے لیے چار سو ستائیس لیویز اور خاصہ دار فورس کے جوان تعینات ہونگے جبکہ ہر عید گاہ کے باہر سیکورٹی عملہ کے سااتھ مقامی لوگوں کی سہولت کیلئے مقامی مشران بھی موجود ہونگے اے پی اے حمید اللہ خٹک نے میڈیا کو بتا یا کہ انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے ہیں ایجنسی بھر میں تیس پٹرولنگ پارٹی تشکیل دی گئی ہیں جوعید کے موقع پر مختلف علاقو ں میں گشت پر مامور رہیں گے جبکہ کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کویک رسپانس فورس کے جوان بھی موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ غلنئی ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرزاور ایمبولنسز موجود ہونگے جبکہ ہر سب ڈویژن میں ڈاکٹرز اور ایمبولنسز موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ ایجنسی بھر میں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی اور ساتھ ہی ایجنسی میں اہم شخصیات کے رہائش گاہو پر اہلکار تعینات ہونگے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -