عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں:ملک شاہ محمد خان وزیر

عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں:ملک شاہ محمد خان وزیر

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے جمعرات کے روز عید الاضحی کی آمد کے موقع پر کوہاٹ بس سٹینڈ کادورہ کیا اور وہاں پر موجود مسافروں کے مسائل سنے اور مسافروں سے گاڑیوں کی دستیابی،کرایہ ناموں اور بس اسٹیڈ میں دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیاجس پر مسافروں نے مسافر گاڑیوں کی کمی کی شکایت کی اور حکومت سے مسافروں کو عید کے دنوں میں مذکورہ مشکلات اور مسائل حل کرنے کی درخواست کی جس پر معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان وزیر نے مسافروں کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے موقع پر موجود سیکرٹری آر ٹی اے ندیم اختر اور دیگر افسران کو گاڑیوں کی کمی پوری کرنے کی ہدایت کی جس پرسیکرٹری آر ٹی اے نے فوری طور پر پشاور بس ٹرمینل سے چار عدد بڑی اے سی گاڑیاں منگوائیں جس پر مسافروں نے خوشی کااظہار کیااور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کاشکریہ ادا کیا۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کی ہدایت پر متعلقہ اڈے کے ٹھیکیدار نے جمعرات31 اور جمعہ یکم ستمبر 2017 کو گاڑیوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -