نوشہرہ ،کروڑوں مالیت کی اعلیٰ کوالٹی ہیروئنکی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

نوشہرہ ،کروڑوں مالیت کی اعلیٰ کوالٹی ہیروئنکی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) انڑنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی حامل اعلی کوالٹی ہیروین بھاری مقدار میں پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھانہ آکبر پورہ پولیس کی کامیاب کاروائی ۔انٹیلی جنس انفارمیشن پر فاٹا سے بھاری مقدار میں ہیروین اور آفیون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے (8,687 )کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروین اور (1,258 )کلوگرام آفیون برآمد۔ملزم گرفتار۔DPO نوشہرہ کیپٹن(ر)واحد محمود ( PSP )تفصیلات کے مطابق :۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود (PSP )کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کے تحت انٹیلی جنس انفارمیشن پر پبی سرکل میں DSP پبی سرکل لقمان خان کی سربراہی میںSHO تھانہ آکبر پورہ SI عبدالساجد خان اور پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیم نے سروس روڈ آکبر پورہ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار( IDK-423 اسلام آباد)آتی دکھائی دی پولیس ناکہ بندی پر رکنے کے اشارے پر ڈرائیور نے گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے بھگا دی ۔انتہائی ہوشیاری اور حکمت عملی سے تعاقب کرنے پر موٹر کار کچھ فاصلے پر کھڑی دکھائی دی موٹر کار میں سوار دو افراد میں سے ایک شخص فواد علی ولد سیف علی سکنہ جبہ داود زئی۔CNIC ۔17201-0345292-5 موبائل نمبر۔0305-1901812 کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر حراست میں لے لیا۔جبکہ گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لینے پر گاڑی کے ڈیش بورڈ سے گاڑی کے دستاویزات اور فرار ہونے والے دوسرے شخص محمد شفیق ولد جنگی خان سکنہ کوکی خیل جمرود خیبر ایجنسی ۔CNIC نمبر۔21202-8655272-2کا شناختی کارڈ اور گاڑی کے پچھلے سیٹ کے خفیہ خانوں سے پلاسٹک کے کالے شاپروں میں لپٹے بھاری مقدار میں9 پیکٹ ہیروین(8,687 )کلو گرام اور ایک پیکٹ آفیون(1,258 )برآمد کر کے ملزم کو مزیدقانونی کاروائی کرنے کے لیے تھانے منتقل کر دیا ۔علاقہ عوام نے پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ زندگی کے ہر قدم پر ہر ممکن تعاون کے عز م کا اعادہ کیا۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہتر ین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو زہر کے منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے آپنی پورے وسائل بروئے کار لائینگے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -