جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگانے کے انتظامات مثالی ہیں‘ میئر

جانوروں کی الائشیں ٹھکانے لگانے کے انتظامات مثالی ہیں‘ میئر

  

ملتان(سپیشل رپورٹر )میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی اور قربانی کی جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے مثالی اقدامات (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کئے جائیں گے اس سلسلے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو گرینڈ صفائی آپریشن کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید ایام میں 1 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز بھاری مشینری کے ہمراہ شہر کی 68 یونین کونسلوں میں صفائی کریں گے۔ تمام عید گاہوں ، مساجد اور فلائی اوور کو شیشے کی طرح چمکایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں مینجنگ ڈائریکٹر عمران نور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ مینجر آپریشن محمد عثمان خورشید اور مینجر آپریشن محمد انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔میئر چوہدری نوید الحق ارائیں نے کہا کہ شہر میں 80 ہزار شاپر گھر گھر تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ شہری جانوروں کی آلائشیں گلیوں میں پھینکنے کی بجائے ان شاپرز میں ڈال کر کوڑے کے ڈرموں یا کنٹینرز میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا نظام موئثر بنانے کے لئے ہر یونین کونسل میں خصوصی کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے جبکہ گلی گلی ہتھ ریڑھیوں کے ذریعے بھی الائشیں اٹھائیں جائیں گی۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی عمران نور نے کہا کہ میں آلائشوں کو محفوظ طریقے سے دفنانے کیلئے شہر کے اطراف میں خندقیں کھود دی گئیں ہیں جہاں ڈمپروں کے ذریعے شہر بھر سے آلائشیں اکٹھی کر کے جمع کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہیلپ لائن 1139 پر کال کر کے اپنے علاقے کی گندگی کے حوالے سے شکایات درج کراسکتے ہیں مینجنگ ڈائریکٹر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گھنٹہ گھر،بی سی جو چوک، نواں شہر چوک، شہباز چوک اور چونگی نمبر 9 سمیت مرکزی علاقوں میں ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -