میئر ملتان نے تمام فنڈز صوبائی حلقہ 196-97 میں لگا دیئے،سعید انصاری

میئر ملتان نے تمام فنڈز صوبائی حلقہ 196-97 میں لگا دیئے،سعید انصاری

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)میونسپل کارپوریشن ملتان کے ڈپٹی میئر حاجی سعید احمد (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

انصاری نے کہا ہے کہ میئر ملتان نے تمام ترقیاتی فنڈز صوبائی اسمبلی کے حلقہ 196اور 197میں لگا دیئے ہیں ان کی یوسی 25سمیت پورے شہر کو نظر انداز کردیا گیا ہے وہ پورے شہر کے میئر ہیں تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلنا ان کی ذمہ داری ہے کارپوریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پورے شہر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے حافظ جمال روڈ سے نیا روڈ نکالنے سمیت دیگر قراردادوں کی رپورٹ اجلا س میں پیش کی جائے۔ مویشی منڈیوں کے پینا فلیکس پر مئیر کے ساتھ ڈپٹی میئرز کی تصاویر لگنا چاہیے تھی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -