میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چودھری نے چارج سنبھال لیا

میپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چودھری نے چارج سنبھال لیا

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) اندازے درست ثابت ہوئے ۔ انجینئر محمد اکرم چوہدری ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نئے چیف ایگزیکٹو آفیسربن گئے۔ گزشتہ روز چارج سنبھال لیا ۔وزارت توانائی پاورڈویژن نے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ریٹائرمنٹ پر ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے تھے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری نے 1981 ؁ء میں بطور ایس ڈی او واپڈا میں شمولیت اختیارکی ۔ انہوں نے اپنی ملازمت کا زیادہ تر عرصہ میپکو میں ہی مختلف ذمہ داریاں نبھاتے گزاراہے ۔ان کی 1983ء میں ملتان پوسٹنگ ہوئی اور علی پور سب ڈویژن تعینات ہوئے۔ ایریا الیکٹریسٹی بورڈ ملتان میں کبیروالہ ، خانیوال سیکنڈ سب ڈویژن میں بطور ایس ڈی او خدمات سرانجام دیں ۔1995ء میں ایکسین کے عہدے پر ترقی پاکر لاہور پوسٹنگ ہوئی ۔ 1997ء میں ملتان ٹرانسفر ہوئی اور میپکو میں آپریشن ڈویژن خانیوال، کنسٹرکشن ڈویژن ڈی جی خان، آپریشن مظفرگڑھ ڈویژن، لودھراں ڈویژن، سٹی ڈویژن ملتان، شجاع آباد ڈویژن، ٹیکنیکل آفیسر ملتان سرکل اور ڈپٹی منیجر کنٹریکٹ مینجمنٹ کے عہدے پرخدمات سرانجام دیں ۔2011ء میں سپریٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر ترقی پائی اور آپریشن سرکل ڈی جی خان اورریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی سیکنڈفرائض سرانجام دئیے۔ 2013ء میں چیف انجینئرکے عہدے پر ترقی ملنے کے بعد چیف انجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن، آپریشن ڈائریکٹر ، ڈویلپمنٹ اور چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ کے عہدے پر خدمات سرانجام دیں ۔ 2016ء میں جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی ملی اور (حیسکو)حیدرآباد پوسٹنگ ہوئی اس کے بعد انہیں وفاقی حکومت نے چیف ایگزیکٹو آفیسرگوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی (گیپکو) تعینات کیا جہاں سے انہیں میپکو میں تعینات کیاگیاہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -