آزادی ٹرین رات بھر کوٹ ادو ریلوے سٹیشن پر قیام کے بعد لیہ روانہ

آزادی ٹرین رات بھر کوٹ ادو ریلوے سٹیشن پر قیام کے بعد لیہ روانہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے دوبارہ پنڈی جانے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

والی خصوصی آزادی ٹرین گزشتہ سے پیوستہ شب کوٹ ادو پہنچی تھی جس کا استقبال وائس چےئرمین میونسپل کمیٹی شاہد خان گورمانی،ایس ایچ او کوٹ ادو محمد اسمعیل مستوئی اور جنرل کونسلروں سید باقر نقوی،چوہدری عبدالوحید کوٹ ادو ضلع بناؤتحریک کے چےئرمین وجنرل کونسلر رانا عبدالعزیز خان،خالدخان پٹھان سمیت ریلوے کے عملہ اورسینکڑوں شہریوں نے کیاتھا،آزادی ٹرین کا کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن پر10گھنٹے کے قیام سے سینکڑوں مردو خواتین اور بچوں نے نظارہ کیا تھا ٹرین رات بھر قیام کے بعدگزشتہ روزصبح 7بجے لیہ کیلئے روانہ ہوئی، آزادی ٹرین کے آنیکی خوشی میں ریلوے اسٹیشن کوٹ ادو کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جبکہ سارا دن لاؤڈ اسپیکر پر قومی نغمے چلاکرعوام میں جذبہ حب الوطنی پیدا کیا جاتا رہا جبکہ مذکورہ تقریب میں مقامی گلوکاروں نے موسیقی کا پروگرام کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے تھے،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔

آزادی ٹرین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -