امریکہ سے مرعوب ہو نگے نہ اسکے سامنے سرجھکائیں گے‘ مولانا فضل الرحمن
ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف) پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکہ کے دہشت گردانہ رویوں سے مرعوب ہوں گے اور نہ ان کے سامنے سر (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
جھکائیں گے، جارحانہ بیانات در حقیقت امریکہ کی دہشت گردانہ ذہنیت کے عکاس ہیں، پاکستان کو امریکہ اور مغربی دنیا کے مالیاتی حصار سے نکلنا ہو گا۔ آج جمۃ المبارک کے اجتماعات میں اور 2 ستمبر کو عید قربان کے خطبات کے موقع پر امریکہ کی ان دھمکیوں کے خلاف ہمارا منبر و محراب امریکہ کی دہشت گردانہ روش کے خلاف سراپا احتجاج ہو گا۔ تمام علماء کرام اور خطباء عظام سے اپیل کرتا ہوں کہ امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ روش کے خلاف آج جمعۃ المبارک اور کل عید عید الاضحی کے اجتماعات میں احتجاج کرتے نظر آئیں اور قوم کے جذبات کی ترجمانی کریں۔ ملتان میں قیام کے دوران جاری کردہ ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں، پاکستان کی حدود کے اندر حملے کرنے اور بمباری کرنے کے اعلان کے خلاف باہر نکلے اور قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھر پور احتجاج کرے۔ انہوں نے جے یو آئی ف کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی جماعتوں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو منظم کریں گی اور امریکہ کی اس جارحانہ روش پر احتجاج کے لئے لوگوں کو گھروں سے نکالیں اور میدان میں آئیں، 8 ستمبر سے لے کر 15 ستمبر تک پورا ہفتہ پوری ملک میں ریلیاں نکالیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستانی قوم کسی بھی قیمت پر کسی عالمی طاقت کی جارحیت اور اس کے دہشت گردانہ رویوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں، اپنی خودداری پر فخر کرتے ہیں، ہمیں امریکہ اور یورپ کی امداد پر انحصار نہیں کرنا چاہئے تاکہ ہم حقیقی ا?زادی و خود انحصاری کی منزل کو پا سکیں۔ دریں اثناء4 مولانا فضل الرحمٰن ملتان میں دو روز قیام کے بعد گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے روانہ ہو گئے۔