ضلع ناظم پشاور کا لائیو سٹاک کے دفتر کا دورہ

ضلع ناظم پشاور کا لائیو سٹاک کے دفتر کا دورہ

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا باچا خان چوک میں قائم لائیوسٹاک کے دفتر کادورہ ‘ کانگو وائر س سے بچاؤ کے کنٹرو ل روم کا جائزہ لیا اورکانگو وائرس کے سپرے کے متعلق معلومات حاصل کیں ‘ لا ئیو سٹا ک کے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے جمعرات کے روز کانگو سپرے کے متعلق معلومات حاصل کرنے ‘ لائیو سٹاک کی کارکردگی چیک کرنے اور دودھ تجزیہ لیبارٹری کی سہ ماہی رپورٹ حاصل کرنے کی غرض سے باچا خان چوک میں قائم لائیو سٹاک کے دفتر اور ویٹرنری ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تمام سیکشنز میں حاضری رپورٹ چیک کی جبکہ کانگو سے بچاؤ کیلئے قائم کئے گئے ہاٹ لائن سروس کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے اب تک ضلع کے مختلف مقامات پر اور خاص کر مویشی منڈیوں میں سپرے کے متعلق معلومات حاصل کیں جبکہ موقع پر موجود سپرے کیلئے لائے گئے جانوروں کے ساتھ عوام سے معلومات حاصل کیں انہو ں نے تمام عملے کو عید کے دن تک فرائض سرانجام دینے اور ہاٹ لائن سروس 24 گھٹنے فعال رکھنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ضلع ناظم کو بر یفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ نے بتایا کہ موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے تین ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد سمپل لئے گئے جس میں دودھ میں فارملین اور دیگر خطرناک کیمیکل کی موجودگی پر 70 ہزار لیٹر سے زائددودھ کو ضائع کردیا گیاہے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے لائیو سٹاک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرو ں اور دیگر عملہ کو شاباش دی جبکہ عوام سے ہاٹ لائن سروس کے نمبر 9210256 پر کانگووائرس سے بچاؤ کی سپرے کیلئے رابطہ کرنے کی اپیل کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -