تورڈھیر‘ ضلع پولیس سربراہ کا عید الاضحی کیلئے سیکورٹی پلان تیار

تورڈھیر‘ ضلع پولیس سربراہ کا عید الاضحی کیلئے سیکورٹی پلان تیار

  

تورڈھیر( نمائندہ خصوصی)ضلعی پولیس سربراہ نے عید الضحیٰ کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ،عیدالالضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان کے قیام کے لیے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ضلع کی تمام داخلی اور خارجی راستوں پراضافی ناکہ بندیاں کرنے کی ہدایات اسی طرح عید کے مناسبت سے قائم مویشی منڈیوں کی فول پروف حفاظت کے لیے اضافی پولیس دستوں کا گشت شروع کر دیا گیا۔ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے اورٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے اسپیشل پلان تیار ۔۔ تجارتی مراکز میں غیر معمولی رش کنڑول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کو بھی خصوصی ہدف سونپ دیا گیا۔ تمام سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے ساتھ ساتھ رائیڈر سکواڈ کا گشت بڑھانے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تجارتی مراکز میں رش کنڑول کرنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان پر عمل در آمد شروع کیا گیا ہے۔ تمام مارکیٹوں میں سفید پارچات میں مر د و خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جبکہ صوابی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی ہے جگہ جگہ پر سنیپ چیکنگ لگائی گئیں ہے۔ ڈی پی او صاحب نے تاجروں اور عوام سے اپیل کی کہ عید کی سامان و قربانی خریداری کے لئے آنیوالے لوگوں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کسی بھی معاشرے میں امن کی کوششیں بے سود ہونگی۔پولیس اور عوام دونوں مل کر ہی وطن عزیز کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے پائیدار قیام کے تصورکو پایا تکمیل تک پہنچا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نماز عیدالضحیٰ کے ا جتماعات کیلئے بھی بھر پور سیکورٹی پلان تیار کیا جائیگا۔عوام کو آگاہ کیا گیا کہ جیب کتروں ،جعلی نوٹ اور دیگر غیر رویہ افرادسے ہوشیار رہیں ۔ دریں اثناء صوابی :عید الضحیٰ کے موقع پرکسی بھی ناخوش گوار واقع نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سنیپ چیکنگ کی 32 مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سنیپ چیکنگ کے دوران 900گاڑیوں، 1250موٹرسائیکلوں اور 2400 سو سے زائد افراد کے کوائف چیک کیے گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -