تحریک انصاف ،ن لیگ مراعات یافتہ طبقہ کی نمائندہ جماعتیں ہیں‘ نتاشہ دولتانہ

تحریک انصاف ،ن لیگ مراعات یافتہ طبقہ کی نمائندہ جماعتیں ہیں‘ نتاشہ دولتانہ

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ن لیگ کا ٹائی ٹینک جلد ہی ڈوبنے والا ہے ،عمران خان اور ن لیگ کا غریب اور پسے ہوئے طبقات سے کوئی واسطہ نہیں دونوں جماعتیں مراعات یافتہ طبقہ کی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

نمائندگی کرتی ہیں جبکہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ،آصف علی زرداری کی نیب کیسز سے بریت کو مک مکا قرار دینے والے عدلیہ کا احترام کرنا سیکھیں ،آصف علی زرداری نے گیارہ سال تک بے گناہ جیل کاٹی ہے،عمران خان چند دن بھی جیل نہیں کاٹ سکتے ،خیبر پختون خواہ میں کرائیسز سنٹرز بحالی کے حکم میں سپریم کورٹ کے ریمارکس خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہیں،اور یہ خیبر پختون خواہ حکومت کی بیڈ گورنینس اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے پی ٹی آئی جو خواتین کے حقوق کی اپنے آپ کو علمبردار کہتی ہے لیکن وہ مظلوم خواتین کی بحالی اور تحفظ کے سنٹر برداشت نہیں کرسکتی ،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل محترمہ نتاشہ دولتانہ ،ڈپٹی سیکرٹری ڈی جی خان ڈویژن غلام ےٰسین خان گوگانی ،ارسلان خان گاڈی،ملک وقاص پتل نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ ملتان میٹرو بس منصوبہ میں کرپشن سامنے آ گئی ہے اور چینی کمپنی سے 70کروڑ روپے کمیشن کی مد میں تعمیراتی کمپنیوں کے فرضی ناموں سے وصول کی گئی جبکہ ایس ای سی پی نے 8ماہ تک کرپشن کو چھپائے رکھا اس کرپشن کا انکشاف چینی ریگولیٹری اتھارٹی کی رپورٹ میں ہو چکا ہے،اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شریف خاندان نے ملکی خزانے کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے اور ان کا کڑا احتساب ہونا چاہیے انہوں نے پیپلز لائیر زوہاڑی کے صدر چوہدری سیف اللہ گریول کے بھائی چوہدری ظفر اللہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے دریں اثناء انہوں نے سردار مصطفےٰ سیال کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے ،۔

نتاشہ دولتانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -