ہمیں قربانی کو محض رسم تک محدود نہیں رکھنا چاہیے‘ ساجد علی نقوی

ہمیں قربانی کو محض رسم تک محدود نہیں رکھنا چاہیے‘ ساجد علی نقوی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے نیک اور بابرکت موقع پر عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل اور اتحاد امت رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھیں بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کی طرف توجہ کریں۔ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہم السلام کی طرف سے دی گئی قربانی رہتی دنیا تک مثال بن گئی ، جس کی یاد شریعت محمدی میں عید الاضحی کی شکل میں منائی جاتی ہے۔عیدالاضحی کے پیغا م میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم انبیاء کرام ‘ آئمہ معصومین ؑ ‘شہدائے اسلام بالخصوص حضرت ابراہیم و اسماعیل ؑ کی قربانی سے الہام اور سبق لیتے ہوئے عالم اسلام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک راہ متعین کریں گے ۔ امت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی میں رکاوٹ بننے والے عوامل‘ بحرانوں‘ چیلنجز اور مشکلات کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت ابراہیم ؑ و اسماعیل ؑ کی یہ لازوال قربانی انسانیت اور اسلام سے وابستہ لوگوں کے لئے اطاعت و ایثار کا عملی اور حسین نمونہ ہے تاکہ وہ اپنے مفادات‘ ذاتی خواہشات‘ غلطیوں‘ کوتاہیو ں اور خطاؤں کو قربان کرنے کے بعد جانور کی قربانی کریں اور ان کے سامنے یہ نظریہ نہ ہو کہ خدا کے حضور ان کے قربان کردہ جانور کا گوشت پوست اور خون پہنچتا ہے بلکہ صدق و یقین سے یہ بات ان کے مدنظر ہونا چاہیے کہ قربانی تو ایک ذریعہ ہے لیکن اصل میں ان کا ہدف ان کی نیت‘ ان کا ایثار‘ خلوص اور جذبہ خدا کے حضور پیش ہوتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -