بہت جلد عمران خان حسن ابدال میں جلسہ کرینگے،اکبر خان تنولی

بہت جلد عمران خان حسن ابدال میں جلسہ کرینگے،اکبر خان تنولی

  

حسن ابدال (نمائندہ خصوصی )بہت جلد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حسن ابدال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، جلسے کی حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت کے ساتھ عید کے بعد کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 17اکبر خان تنولی نے چکوال میں عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد تحصیل سیکرٹریٹ حسن ابدال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد تحریک عمران خان کے ساتھ اٹک کے سیاسی حالات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ دوران ملاقات انہوں نے مجھے پی پی 17سے الیکشن لڑنے کے لئے گرین سگنل دے دیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حسن ابدال میں جلسہ عام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے جسے ہم کارکنا ن حکم کا درجہ سمجھتے ہیں ہم قائد تحریک کی ہدایات کی روشنی میں عید کے فوراً جلسے کے لئے مشاورت کا عمل شروع کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کے ISFکی ممبر شپ جاری کر دی گئی ہے جس سے نوجوان متحرک ہو رہے ہیں ۔ موجودہ ساز گار سیاسی حالات میں تمام ورکرز کام کرنے کے لئے پر جوش ہیں انہوں نے بتایا کے تحصیل حسن ابدا ل کی تمام یوسیز میں سینئر کارکنان کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ جن کے لئے عادل خان طاہر خیلی ، محمد اسلم ، عمار خان کھٹڑ ، صالح محمد خان ، ڈاکٹر ظفر خان طاہر خیلی ، اخلاق احمد ، میاں نزاکت علی ، ملک افتخار ، یاسر نعیم ، حمزہ خان ، فیصل خان ، جنرل کونسلر برہان جاوید اقبا ل اور احسان الحق کو نامزد کیا گیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -