چارسدہ‘ بلاجواز جرمانوں کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج

چارسدہ‘ بلاجواز جرمانوں کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کے ناجائز جرمانوں کے خلاف تاجر اتحاد کے زیر اہتمام فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ ۔ آئندہ کیلئے کسی بھی ضلعی افسر نے تاجروں کو تنگ کیا تو ان سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ تاجروں کی عزت نفس پر کوئی سودا بازی نہیں کی جائیگی ۔ حکومت ضلعی انتظامیہ کو لگام دیں بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری ان پر عائد ہو گی۔ افتخار حسین صراف۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد کے زیر اہتمام فاروق اعظم چوک میں ضلعی انتظامیہ کے ناجائز جرمانوں اور آئے روز تاجروں کی گرفتاری کے خلاف فاروق اعظم چوک میں شدید احتجاج کیا ۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تاجر اتحاد کے صدر افتخار حسین صراف، حاجی لعل محمد ، مولانا صلاح الدین ، حبیب اللہ اور دیگر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ز آئے روز چارسدہ بازار میں تاجروں کو بے جا تنگ کر رہی ہے اور تاجروں سے بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کو حوالات میں بھی بند کیا جا رہا ہے جو کسی صورت ہمیں قبول نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر تاجروں کی عزت نفس کو مجروح کررہے ہیں ۔ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بھاری ٹیکس اداکررہے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تاجروں کے مسائل اور مشکلات حل کریں مگر چارسدہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے اور جنگل جیسے قانون میں شیر کی حکمرانی چل رہی ہے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ آئندہ کیلئے کسی بھی انتظامی آفیسر نے تاجروں پر ہاتھ ڈالا تو ان سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -