پانامہ کیس نواز شریف کو اللہ کی پکڑ کا نتیجہ ہے‘ مخدوم احمد محمود

پانامہ کیس نواز شریف کو اللہ کی پکڑ کا نتیجہ ہے‘ مخدوم احمد محمود

  

صادق آباد(نامہ نگار)بین الاقوامی طور پر کرپشن کیخلاف اسٹیبلیشمنٹ میں اتحاد ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ غیر قانونی طور پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک میں اپنی دولت (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

چھپانے اور اثاثے بنانے والوں کو بے نقاب کیاجارہا ہے ‘پانامہ کیس نوازشریف کیخلاف اﷲ تعالی کی پکڑ کا نتیجہ ہے‘ وکلاء برادری نے ملک میں آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی بحالی کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں ضلع کونسل کے حالیہ الیکشن میں حکمران جماعت نے پیپلزپارٹی کے ممبران کی خرید و فروخت پر 60کروڑ روپے ہارس ٹریڈنگ پر خرچ کرنے کا اعتراف کیا ہے ضلع رحیم یارخان کی تمام بار ایسوسی ایشنز ہماری ہیں ،کبھی بار کے الیکشن میں مداخلت نہیں کی، آئندہ بھی تخت لاہور سے وسیب کے عوام کو انکے حقو ق دلانے اور فنڈز کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب وصدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے گزشتہ روز صاد ق کلب صادق آباد میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ تقریب میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی جاوید اکبر ڈھلوں‘ضلعی صدر جاوید اقبال وڑائچ‘ ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جنوبی پنجاب رانا طارق محمود خاں‘ چےئرمین یونین کونسلزسردارعبدالستار چانگ ‘سردار حبیب الرحمن گوپانگ‘ الف دین عباسی‘رانا فاروق احمد‘ شیر خان ہالہ مہر‘سردار صالح محمد جونا‘رئیس وسیم ورند‘چوہدری شہزاد عادل باجوہ‘ ممبران پنجاب بار کونسل رئیس ممتاز مصطفی‘ عبدالباسط بلوچ‘ محمد افضل دھرالہ ‘ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خادم حسین خاصخیلی ‘ جنرل سیکرٹری نوید باجوہ‘ میاں محمد شریف راشد‘ مجیب ارجمند خان‘ مختار احمد جام‘ حاجی محمد حنیف‘ ملک عبدالرؤف سولنگی‘ عدنان مصطفی خان‘ سید عابد حسین گیلانی‘ سردارغلام عباس گوپانگ‘ اصغر علی چوہدری‘ محمد طالب بھٹی‘سردار ظفر عباسی‘عبدالمجید رحمانی ‘ ذوالفقار علی بھٹو‘ سید مختار الحسن گل‘ میاں محمد ارشد‘حاجی محمد اکرم وڑائچ سمیت وکلاء اور عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مخدوم سید احمد محمود نے مزید کہاکہ بطور ضلع ناظم ،وفاقی و صوبائی وزراء ، گورنر پنجاب ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی حیثیت سے کبھی تنخواہ نہیں لی ،اپنی ذاتی جیب سے تمام اخراجات برداشت کئے اور کرپشن کیخلاف جہاد کیا ہے انھوں نے کہاکہ میں نے پنجاب اسمبلی میں دو ممبران کے بل بوتے پر صوبہ بہاول پور بحالی کی قرارداد منظور کروائی تھی ،پنجاب کے ساڑھے چھ سو ارب کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں کیلئے رکھے جاتے ہیں مگر بیڈ گورننس کی وجہ سے فنڈز ضائع ہو جاتے ہیں انھوں نے پنجاب کی ایک اہم شخصیت کے بیٹے پر الزام لگایا کہ روڈ سے منڈی تک سٹرکوں کی تعمیر کیلئے صرف تین ٹھیکیداروں کو مقر رکیا گیا ہے جو ترقیاتی منصوبہ کا 1/3حصہ براہ راست اہم شخصیت کے بیٹے کے اکاؤنٹ میں منتقل کروا دیتے ہیں ۔صدر بار ایسوسی ایشن شبیر احمد خالطی نے تقریب میں سپاس نامہ پیش کیا ‘سابق صدر راناانور زبیر‘سابق جنرل سیکرٹری حافظ شکیل اکرم نے بھی خطاب کیا ،تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری بار جام فخر الدین لاڑ نے سر انجام دئیے ۔تقریب میں مخدوم احمد محمود نے عہدیداران بار سے حلف لیا اور اپنی ذاتی جیب سے بار ایسوسی ایشن کیلئے 5لاکھ روپے نقد عطیہ دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -