اور کزئی ایجنسی میں شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا

اور کزئی ایجنسی میں شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا

  

ہنگو( بیورورپورٹ)اور کزئی ایجنسی میں شجر کاری مہم کا آغازکر دیا گیا ۔اے پی اے لوئر اور کزئی سید نعمان علی شاہ نے علاقہ کلایہ میں چنار کا پودا لگا کر با ضا بطہ افتتاح کر دیا ۔جنگلات قومی سر مایہ ہیں ان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمداری ہے ۔اے پی اے سید نعمان علیشاہ تفصیلات کے مطا بق اسسٹنٹ پو لیٹکل ایجنٹ سید نعمان علی شاہ نے فارسٹ رینج آفیسر اور کزئی محمد علی ہلال ، فارسٹر سید سالم سید ،محکمہ جنگلات کے اہلکاران اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کلایہ میں چنار کا پودا لگا یا ۔اس موقع پر اے پی اے سید نعمان علیشاہ اور فارسٹ رینج آفیسر محمد علی ہلال کا کہنا تھا کہ مون سون شجرکاری کے دوران علاقہ جات کلایہ ،ناز انوشیخان ،مشتی میلہ سنپوک اور غلجو میں 305 ایکڑ کے وسیع اراضی پر پودے لگا کر بنجر زمین آباد کر نے کیساتھ ساتھ جنگلات کے فروغ سے فضائی آلودگی کا خاتمہ اور علاقہ میں روز گار کے مواقع فراہم ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام مون سون شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہو ئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحولیاتی تبدیلی اور جنگلات کے فروغ کے لئے کلیدی کر دار ادا کریں اور جنگلات کی کٹائی سے اجنتاب کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -