ایس پی آپریشن مردان عبدالروف بابر کا بخشالی کا دورہ

ایس پی آپریشن مردان عبدالروف بابر کا بخشالی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخشالی (نمائندہ پاکستان)ایس پی آپریشن مردان عبدالروف بابر کا بخشالی کا دورہ، پبلک مقامات اور میلہ مویشیاں کی سیکو رٹی کا جائزہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی آپریشن مردان عبدالروف بابر نے عید سیکو رٹی پلا ن کے تحت بخشالی کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی رورل سرکل شہباز گڑھی حید ر علی خان ،ایس ایچ او تھا نہ چورہ مرادخان اور مقامی میڈیا کے نما ئند ے بھی ان کے ہمرا تھے ۔ دورے کے دوران ایس پی آپریشن نے بخشالی میلہ مویشاں کی خفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس مو قع پر انھوں نے بم ڈسپوزل سکوارڈ، سنیپر ڈاگ اور مقامی پولیس کا ر کردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ جبکہ مال مویشی کی حفظان صحت کے حوالے سے ناقص انتظامات پر ٹی ایم اے عملے کو ہدف تنقید بنایا ۔ اور اس سلسلے میں میڈ یا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ڈی سی مردان سے اس حوالے سے بات چیت کریں گے ۔ تاکہ قر بانی کے لیے بکنے والے جانوروں کی صحت اور صفائی کو ہر لحاظ سے ممکن بنایا جائے ۔ تاکہ کانگو وائر س اور دیگر بیماریوں سے عوام محفوظ رہ سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے مال مویشی کے بیو فاریوں اور عام لوگوں کی حفاظت کے لیے پولیس موثر اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں کیونکہ عید کے دنوں میں مال مویشاں بیچنے والوں اور خریدنے والوں کے پاس لاکھوں کا کیش ہو تا ہے ۔ اس طر ح ضلع بھر کے تما م داخلی و خارجی راستوں اور دیگر رابطہ سڑکوں پر جابجا پولیس ناکہ بندیاں اور گشت کی ٹیمیں سر گرم عمل ہے تاکہ امن و امان کا کوئی مسئلہ پیش۔