کاٹلنگ‘ کرکٹرز یاسر شاہ اور فخرزمان نے نادار بچوں میں عید پیکیج تقسیم کئے

کاٹلنگ‘ کرکٹرز یاسر شاہ اور فخرزمان نے نادار بچوں میں عید پیکیج تقسیم کئے

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) کاٹلنگ پاکستان کرکٹر ہیرو یاسر شاہ اور فحرزمان نے نادار بچوں میں عید پیکج تقسیم کئے۔اس سلسلے میں سر ناظم کرکٹ اکیڈمی کاٹلنگ میں تقریب منعقد ہوئی جس سے مشہور کرکٹر یاسر شاہ اور فحرزمان ،پی سی بی کے سابقہ صدر عامر نواب اور تحصیل کاٹلنگ کے اسسٹنٹ کمشنر رحمت خان وزیر نے حطاب کیا انھوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں نادار اور غریب لوگوں کی تعداد زیادہ ہے وہ بمشکل اپنے گھر کی کفالت کررہی ہے۔اسے لوگ زکوٰۃکے مستحق ہیں ۔کوئی بھی تنظیم اسے لوگوں سے بھر پور مدد کریں تاکہ عید کی حوشی میں کمی محصوص نہ کرے ہم اُمہ ویلفیر ارگنائزیشن کے بے حد مشکور ہیں کہ انھوں نے ہمارے علاقے کے بچوں سے مدد کی ۔اس موقع پر کرکٹر فحرزما ن اور یاسر شاہ نے نادار بچوں کے ساتھ ملے اور عید کے لئے 282کپڑوں کے بیگ تقسیم کئے ۔بچوں نے حوشی کا اظہار کیا اور قوم کے ہیروز کے لئے حصوصی دعائیں کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -