50 ہزار قیدی و حوالاتی جیل کی سلاخوں کے پیچھے عید منائینگے

50 ہزار قیدی و حوالاتی جیل کی سلاخوں کے پیچھے عید منائینگے

  

رحیم یارخان(بیورونیوز) رحیم یارخان ،ملتان،فیصل آباد،سرگودھا،گجرات،میانوالی،لاہور،شاہ پور،راولپنڈی سمیت پنجاب بھرکی جیلوں میں بندقیدی وحوالاتیوں کی تعداد50ہزارسے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

تجاوزکرگئی ہے جس میں سزائے موت کے منتظردس ہزارسے زائدقیدی بھی شامل ہیں عیدالاضحٰی کی خوشیوں میں یہ شامل نہیں ہوسکیں گے بلکہ اپنے اہلخانہ ،ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں سے دوررہ کرعیدجیل کی سلاخوں میں گزاریں گے عیدسے قبل ان کے ورثاء نے ملاقاتوں کاسلسلہ شروع کردیاہے رحیم یارخان اوردیگراضلاع کی جیلوں میں گزشتہ روزسے سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہوکرسینکڑوں ملاقاتیوں نے اپنے پیاروں سے جیلوں میں ملاقاتیں شروع کردی ہیں اورعیدکے کپڑے وغیرہ بھی اپنے عزیزواقارب کوجیل کے اندرپہنچائے عیدالاضحٰی کے موقع پرممکنہ خطرات کے پیش نظرجیلوں کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے ۔

قیدی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -