سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس جام،کئی علاقوں میں ناپید

سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس جام،کئی علاقوں میں ناپید

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان کے کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔صبح بروقت ناشتہ تیار نہ ہونے کے باعث بچے بھوکے ہی سکول اور ملازمین دفتر اور تاجر د (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کانوں پر جانے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق ملتان میں منظور آباد ‘کرم پورہ‘شریف پورہ‘ اسلام آباد ‘ سمن آباد‘ رائٹرز کالونی ‘کچی سرائے سمیت مختلف علاقوں میں صبح 5بجے سے لے کر 9بجے تک گیس نہیں ہوتی ۔ اس کے علاوہ رات 8بجے کے بعد بھی گیس کسی بھی وقت بند ہو جاتی ہے۔اس صورتحال میں خواتین کے لئے صبح ناشتہ کی تیاری محال ہو گئی ہے اور وہ گیس سلنڈر استعمال کرنے اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئی ہیں جس کے بھاری اخراجات کے باعث وہ شدید پریشان ہیں ۔صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور گیس لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں ۔ صارفین کے مطابق دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور ہم ہیں کہ ابھی تک گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ کے چکر سے ہی نہیں نکل سکے اور حکمران ترقی کے دعوے کرتے ہیں۔ اس حوالے سے مؤقف کیلئے جب چیف انجینئر سوئی گیس سے ان کے فون نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو بار بار کال کرنے کے باوجود انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی اور نہ ایس ایم ایس کا بھی جواب دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -