جامع مسجد ذی النورین میں نماز عید 7:30 بجے ہوگی

جامع مسجد ذی النورین میں نماز عید 7:30 بجے ہوگی

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) پشاور کے مختلف علاقوں کی مساجد کے آئمہ کرام کے نام اور نماز عید الاضحی کے اوقات کے مطابق جامع مسجد ذی النورین سول کالونی کبابیان میں مولانا خیال محمد محمدی نماز عید الاضحی کی امامت کریں گے اسی طرح جامع مسجد ظفریہ گاؤں ککڑ میں مولانا قاری عبدالسلام عارف،جامع مسجد سفید پٹوار پایاں میں مولانا الیاس محمد حنیف،جامع مسجد شیر داد میں مولانا غلام فاروق نسیم اور جامع مسجد محمدی فیصل کالونی میں قاری شمس الدین محمود عید الاضحی کی نماز صبح7-30 بجے پڑھائیں گے جبکہ جامع مسجد خزانہ بالامیں مولانا قاری سید رفیق شاہ کی امامت میں عید الاضحی کی نماز صبح7-45پر ادا کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -