عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی سرکاری دفاتر میں ہو کا عالم

عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی سرکاری دفاتر میں ہو کا عالم

  

ملتان(نمائندہ خصوصی‘ سپیشل رپورٹر) عید کی چھٹیوں کا اعلان ہونے کے بعد گذشتہ روز سرکاری دفاتر میں ہو کا عالم رہا تمام صوبائی خود مختار اداروں کے افسران و اہل کار دن 12 بجے کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

بعد دفاتر سے غائب ہوگئے بعض دفاتر میں اہل کاروں نے اپنا کمیشن کھرا کرنے کے بعد دفتر چھوڑا پردیسی ملازمین سرے سے دفاتر ہی نہیں آئے۔دریں اثناء میونسپل کا رپوریشن انتظامیہ نے عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران شکایت سیل کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا ہے مذکورہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عید الاضحی کے پہلے اور وسرے روز میونسپل افسران اور ملازمین تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے علی محمد آفریدی عیدالاضحی ملتان میں ہی منائیں گے وہ عید کے دونوں روز ملتان ڈویژن میں ٹرینوں کی آمدورفت کی نگرانی کریں گے اس سلسلہ میں ان کے ذاتی سٹاف کو بھی حاضر رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ہو کاعالم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -