چارسدہ‘ ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی سمینار

چارسدہ‘ ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی سمینار

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی سمینار کا انعقاد۔سمینار کے شرکاء نے ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے ریلی بھی نکالی ۔ضلع ناظم ، ڈی ایچ او ، اسسٹنٹ کمشنر ، ایم ایس ڈی ایچ کیو سمیت محکمہ صحت کے ملازمین اور سول سوسائٹی کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت چارسدہ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سمینار میں ڈسٹرکٹ ناظم فہدر یاض ، اسسٹنٹ کمشنر عدنان ابرار ، ڈی ایچ او ڈاکٹر نیک نواز، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جمال اکبر ، فوکل پرسن ڈاکٹر انور جمال سمیت محکمہ صحت کے ملازمین اور سول سو سائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے اختیاطی تدابیر ہر شہری کا فرض ہے ۔ محکمہ صحت چارسدہ اور دیگر ادارے آگاہی مہم کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں بطریقہ احسن نبھا رہی ہے ۔ مقررین نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ابھی تک چارسدہ میں ڈینگی وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہو امگر اس کا مطلب ہر گزیہ نہیں کہ ہم اپنی اجتماعی ذمہ داریاں بھول جائے۔ بعد ازاں سمینار کے شرکاء نے عوام میں شغور اجاگر کرنے کیلئے ریلی نکالی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -