پو لیس سکول آ ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں پاس آڈٹ کی تقریب

پو لیس سکول آ ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں پاس آڈٹ کی تقریب

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پو لیس سکول آ ف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ میں Criminal Investigation & Crime Scene Managment Course Under UNDP Course No.05کورس مکمل کرنے پر تقریب منقعد ہوئی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈ لنگ نوشہرہ کے پاس آؤٹ کی تقریب کے موقع پر AIG, Bomb Disposal Unit Khyber Pakhtunkhwaْ ٓ جناب شفقت ملک صاحب مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے BDUکے یا د گارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے سکول پرنسپل نیا زمحمد خان یوسفزئی نے معز ز مہمان کو خوش آمدید کہا اور ٹریننگ کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہ کیااس کے بعد مہمان خصوصی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ میں سکول پرنسپل نیاز محمد یوسفزئی اور سکول سٹاف کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔ کہ انھوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ اور میرے لیے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ آج میں اپنی پولیس کے ایسی یونٹ سے مخاطب ہوں ۔ جس نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور عوام الناس میں جو عد م تحفظ پیدا ہوا تھا دوبارہ تحفظ کا احساس دلایا۔ ریاست کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہر شخص کی زندگی اورجان و مال محفوظ کر سکے ۔ اگر ریاست ایسی اقدامات میں ناکام ہو جا ئے تو عوام الناس عد م تحفظ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ تو ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن پر ہمارا پولیس اور باقی فورسز سپورٹ میں ہوتے ہیں ۔ اس با ت کی بے حد ضرورت ہے کہ پولیس کی استطاعت بڑھائی جائے اور صحیح معنوں میں پروفشنل ہو آج خیبر پختونخواہ پولیس کے لیے جدید سہولیات سے مزین ٹیکنکل ٹریننگ سکو ل مو جو د ہیں ۔جس سے پولیس کے تربیت یا فتہ آفسران عوام الناس کی بہترین خدمت کرنے کے قابل ہونگے اور موجودہ حالات کے مطابق دہشت گردی اور جرائم پر بہتر انداز میں قابو پانے کے قابل ہونگے ۔ مہما ن خصوصی نے KPپولیس اور BD یونٹ کے قربانیوں کو سراہاتے ہوئے فرمایا کہ ان قربانیوں کو ہمیشہ یا د رکھاجائے گا۔ اور انہوں نے خصوصی طور پرGP KHYBER PAKHTUNKHWA اور PAKHTUNKHWA CHIEF MINISTER KHYBER کی پولیس کی ہر طرح کی بہبود و امداد دینے کی تعریف کی مہمان خصوصی نے کو رس شرکاء سے اس بات پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ جو کچھ یہاں سے سیکھ کرجارہے ہیں نہایت ضروری ہے کہ آپ فیلڈ میں اس سے استعفادہ حاصل کر یں اور اس کو عوام الناس کے جان ومال کی حفاظت کے لیے بروئے کا ر لائیں آ خر میں مہمان خصوصی نے تمام شرکاء کو کور س پاس کرنے پر مبارک باد دیں اور اسناد تقسیم کیے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -