خیبر ایجنسی‘ یتیم طلباء میں عید پیکیج تقسیم

خیبر ایجنسی‘ یتیم طلباء میں عید پیکیج تقسیم

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی،گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ ضمیرکلی کے یتیم طلباء میں عید پیکیج تقسیم کی گئی،سینیٹرالحاج تاج محمد آفریدی اور پولیٹکل اہلکار ایوب آفریدی نے یتیموں کیساتھ دل کھول مالی تعاون کی ۔خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ ضمیر کلی کے سولہ طلباء میں عید پیکیج تقسیم کی گئی جس میں کپڑے،شوز اور نقدرقم شامل تھے یتیم طلباء کے لئے عید پیکیج میں سینیٹر الحاج تاج محمد اور پولیٹکل اہلکار آیوب افریدی نے بھر پورمالی تعاون کیا،اس موقع پر اے ٹی اے کے سابق صدر محمد غفارخان نے کہا کہ عید موقع پر یتیم طلباء کو عید پیکیج دیکر انکو خوشیوں میں برابرشریک کیاانہوں نے کہا کہ تمام مخیرحضرات کا یہ حق بنتا ہیں کہ وہ غریب ونادار اور یتیموں کے داد رسی کے لئے ہر پلیٹ فارم پرکام کریں،پولیٹکل اہلکار آیوب آفریدی نے کہا کہ ان یتیموں کے چہرے دیکھ کر ہمارے دل خون کے انسو رو رہے ہیں ،اور ائندہ بھی یتیموں کا ہرقسم مدد کر نے کو تیار ہوں،انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ ضمیر کلی کے اساتذہ کے کار خیر کوبہت سراہا،کیونکہ اس سکول کے اساتذہ حسب روایت ہر موقع پر طلباء کی حو صلہ افذائی کے لئے تک ودو کر تے ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کیا جائے کم ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -