عید کی چھٹیاں ‘ عدالتیں ‘ مالیاتی ادارے ‘ سکول کالج اور یونیورسٹیاں آج سے 4 روز کیلئے بند
ملتان ( جنرل رپورٹر ‘نیوز رپورٹر ‘ خبرنگار خصوصی ‘ سٹاف رپورٹر ) عید الاضحی کے سلسلہ میں تمام سرکار ی ونجی ادارے اور تجارتی مراکزآج یکم (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو بند رہیں گے تما م ادارے اور تجارتی مراکز عیدالاضحی کے سلسلہ میں چار روز بند رہیں گے اور پانچ ستمبر بروز منگل کو دوبارہ کھلیں گے۔ جبکہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعلامیہ کیمطابق بنک اور مالیاتی ادارے یکم ستمبر سے چار ستمبر تک عیدالاضحی کی تعطیلات کے سلسلہ میں بند رہیں گے ۔ دریں اثناء صوبہ بھرکی طرح ملتان کی عدالتوں میں گزشتہ روزعیدتعطیلات کے آغازپرآخری روزفرائض سرانجام دئیے گئے اورعدالتیں آج سے 4 ستمبر تک بندرہیں گی اورمعمول کے مطابق فرائض سرانجام نہیں دئیے جائیں گے اور ملتان کے تعلیمی ادارے عید الاضحی کے سلسلے میں آج سے بند ہوگئے ۔گزشتہ روز تمام تعلیمی اداروں میں آخری ورکنگ ڈے تھا ۔بارش کے باعث طلبا کی بہت کم تعداد حاضر ہوئی ، زکریا یونیورسٹی میں عید کی چھٹیاں شروع ہوتے ہی ہاسٹلوں کو خالی کرانے کے احکامات جاری کردئے گئے ۔آج تمام ہاسٹل سیل کردئے جائیں گے ۔اس بارے حکام کو کہنا ہے کہ ہاسٹل سوموار کی شام یا منگل کی صبح دوبارہ کھولے جائیں گے ۔
عید تعطیلات