تمام مسلم ممالک برمی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں: زرعلی مہمند

تمام مسلم ممالک برمی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں: زرعلی مہمند

  

شبقدر (تحصیل رپورٹر )برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف تمام اسلامی ممالک کے حکمرا ن اپنے طاقت اور عزم کا اظہار کرے،ایک طرف حکومت ان کو قتل کر رہے ہیں تو دوسری جانب بنگلہ دیش کی حکومت پناہ دینے سے انکاری ہے،ڈھاکہ حکومت نے ہزاروں پناہ گزینوں کو واپس شورش زدہ علاقوں میں دھکیل دیا ہے اسلامی ممالک کے حکمران غیرت کا مظاہرہ کریں یہ باتیں کاروباری اور سماجی شخصیت زر علی مہمند نے شبقدر میڈیا سنٹر میں اخباری نمائندوں کو بتائی انہوں نے کہا کہ اس وقت روہنگیا برما میں مسلمانوں کوسخت خطرناک حالات کا سامنا ہے مسلمانوں کے ساتھ غیر قانونی اور غیر انسانی رویہ ہو تا ہے نہایت بے دردی سے مسلمانوں کو قتل کر دیا جاتا ہے اور جو مسلما ن شورش زدہ علاقوں سے ہجرت کر کے پناہ لینے کے لیے بنگلہ دیش جانے کی کو شش کرتا ہے تو ڈھاکہ حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ انہیں واپس دھکیل دیا جائے زر علی خان مہمند نے کہا کہ یہ کہاں کی انسانیت ہے اور کیسا قانون ہے کہ ایک ملک میں مسلمانوں پر اتنا ظلم ہو رہا ہیں اور پاکستان سمیت دنیا کے تمام اسلامی ممالک نے خاموشی اختیار کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس ظلم اور بر بریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور میڈیا کے ذریعے ملک کے حکمرانوں اور تمام اسلامی دنیا سے اپیل کرتا ہو کہ برما کے مسلمانوں پر رحم کیا جائے اور تما م ممالک اس انسانیت سوز مظالم کے خلاف اپنا آواز بلند کریں اور سب مسلمان ممالک کے حکمران اپنے طاقت اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے برما کے مسلمانوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -