شاہ کس زمین کی فروخت کھٹیا خیل قوم کے مشورے کے بغیر ناقابل قبول ہے۔کھٹیا خیل مشران جمرود

شاہ کس زمین کی فروخت کھٹیا خیل قوم کے مشورے کے بغیر ناقابل قبول ہے۔کھٹیا خیل ...

  

خیبر ایجنسی(نمائندہ خصوصی)خیبرایجنسی کی تحصیل جمرودکے علاقہ شاہ کس کی زمین کھٹیا خیل قوم کی ملکیت ہے۔ حکومت اس پر چند مفاد پرست لوگوں کے ذریعے قبضے کی کوشش نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار کھٹیا خیل قوم کے مشران زینا گل آفریدی، اشفاق احمد، انجینئر جہانگیر خان، حاجی لعل شیر، گلاس خان، جاوید حسن اور صابر نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگ پولیٹکل انتظامیہ کی ملی بھگت سے شاہ کس زمین پرکھٹیا خیل قوم کے مشورے کے بغیر سودہ بازی کررہے ہیں جن سے ہم لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور پوری کھٹیاخیل قوم کیلئے یہ سودہ بازی ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ اس زمین میں کھٹیا خیل قوم سے تعلق رکھنے والے بیواؤوں،یتیموں اور غریباء کا حق ہے اس لئے اس زمین کی خریداری کیلئے کھٹیا خیل قوم کے حق دارمشران کے ساتھ بات چیت کی جائے ۔انہوں نے گورنر خیبر پختونخواہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمانڈنٹ ایف سی ،آئی جی ایف سی اورپولیٹکل انتظامیہ سے اس مسئلے کو میرٹ اور حق کی بنیادوں پر حل کرانے میں مثبت کردار ادا کرنے کیلئے اپیل کی اور کہا کہ اگر اس مسئلے کو میرٹ پر حل نہیں کیا گیا تو کھٹیا خیل قوم کے مشران سخت احتجاج کرینگے اور فاٹا ٹربیونل سے بھی رجوع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -