آئی جی پی کی چار سال بعد بازیاب ہونیوالی بچی سے ملاقات

آئی جی پی کی چار سال بعد بازیاب ہونیوالی بچی سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے اغواکے چار سال بعد برآمد ہونے والی بچی سے ملاقات ۔ اقراء کو چار سال قبل نامعلوم ملزمان نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر سے گداگری کی غرض سے اغواکیا تھا۔ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے بچی کو چند دن پہلے بازیاب کرواکے ملزمان کو گرفتار بھی کیا تھا۔ آئی جی پی نے اقراء کے سرپر دست شفقت رکھا اور عید کے لیے عیدی اور خصوصی تحفے سے نوازا۔ آئی جی پی نے بچی کی والدہ اور داد اکو بھی بچی کی بازیابی کی مبارکباد دی۔