غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر تعینات تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کے تبادلے

غیر ملکیوں کی سیکیورٹی پر تعینات تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کے تبادلے

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزادکشمیر میں ہائیڈل پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی پر تعینات تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کے تبادلے ۔تین ماہ کی مختصر تربیت لینے والے پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ،کوہالہ اور پترینڈ ہائیڈرل پراجیکٹ پر کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی پر محکمہ پولیس کے تربیت یافتہ کمانڈوز تعینات کیے گئے تھے ۔جن میں سے اکثر کا تبادلہ کر کے کم تربیت یافتہ اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے جس سے واپڈا احکام اور پراجیکٹ پر کام کرنے والے ذمہ داران میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان قومی منصوبوں کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے تربیت یافتہ اہلکار تعینات کیے جائیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -