ٹرمپ پالیسی پارلیمنٹ، حکومت اورفوج کایکجاہوناخوش آئندہے ،،سخاوت کاظمی

ٹرمپ پالیسی پارلیمنٹ، حکومت اورفوج کایکجاہوناخوش آئندہے ،،سخاوت کاظمی

  

اسلام آباد(جنرل رپورٹر) قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شہادتِ حضرت مسلم بن عقیل ؑ کی مناسبت سے جمعہ 9 ذوالحجہ کوعالمگیر ’’یوم سفیر حسینیت ؑ ‘‘ مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا ۔ تحریک کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کرنل (ر)سید سخاوت حسین کاظمی نے یوم سفیر حسینیت کمیٹی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مسلم ؑ ابن عقیل کربلا کے سفر شہادت کے پہلے شہید ہیں جنہوں نے ہر دور کے ابن زیاد کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے اور حق کا پیغام عام کرنے کا سلیقہ سکھایا ۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ سفیر حسینیت نے اپنے کردار و عمل سے رہتی دنیا تک کیلئے واضح کر دیا کہ اہل حق کبھی باطل کے سامنے نہیں جھکتے اور فسق و فجور کے مقابلے میں آخر فتح حق اور سچ کی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بے کس مسلم ؑ نے امام عالی مقام کی سفارت کا حق اس طرح ادا کیاکہ آج بھی جبر و استبداد مظلومیت کی طاقت کو زیرنہیں کر سکتا اور بلاآخر ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تومٹ جاتا ہے لیکن مظلوم کے خون کی سرخی ہر دور کے حریت پسندوں کیلئے حیات ابدی کی نوید ہے ۔انہوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ اسلام کا قلعہ اور واحد اسلامی ایٹمی قوت پاکستان ہر طرف سے دشمن کے حصار میں ہے ،ٹرمپ پالیسی پارلیمنٹِ حکومت اورفوج کایکجاہوناخوش آئندہے ،ملکی سلامتی اوربقاواستحکام کیلئے پوری قوم ارض وطن پرجان وارنے کوتیارہیں اورقربانی کے ہرمرحلے میں ہرپیروجواں پیش پیش ہوگا،افواجِ پاکستان آپریشن ردالفساد میں دہشتگردوں کی کمر توڑنے میں مصروف ہیں تائید خداوندی انکے شامل حال ہے اور پوری قوم انکی پشت پر کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں حکمرانوں ،سیاستدانوں پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کے پرچم کی سربلندی کیلئے یکجان ہوجائیں۔کرنل (ر) کاظمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بد امنی اور دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے کالعدم گروپوں کوآہنی شکنجے میں جکڑے ،عوام خود بھی چوکنا رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔ٹی این ایف جے کے رہنما نے تمام اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ یوم سفیر حسینیت ؑ کی مجالس میں بھر پور شرکت کر کے بارگاہ رسالت و امامت میں تعزیت و تسلیت پیش کریں اور دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ،پروگراموں کے دوران وطن عزیز پاکستان کی ترقی و استحکام،امن و امان کے قیام اور عالم اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمہ کیلئے خضوع و خشوع کے ساتھ دعائیں مانگیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -