حضرت مسلم بن عقیل ؑ دنیائے سفارت کے ماتھے کا جھومر ہیں،ڈاکٹرسیدہ فرزانہ نقوی

حضرت مسلم بن عقیل ؑ دنیائے سفارت کے ماتھے کا جھومر ہیں،ڈاکٹرسیدہ فرزانہ نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(جنرل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق ام البنین ڈبلیو ایف سکینہ جنریشن اور گرلز گائید کے زیر اہتمام شہادتِ حضرت مسلم بن عقیل ؑ و فرزندان کے سلسلے میں یوم سفیر حسینیت کے موقع پرجمعرات کومرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آ باد میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خطیبہ ڈاکٹرسیدہ فرزانہ نقوی نے کہا کہ وحی و الہام کا سر عام انکار کرنے والی یزیدی قوتوں کے یادگار معرکہ کربلا کے سب سے پہلے شہید حضرت مسلم ابن عقیل ؑ رہتی دنیا تک حق و صداقت کے ایلچی کی حیثیت سے دنیائے سفارت کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے ظلم و جبر کے سامنے سر جھکانے کے بجائے کٹانا قبول کر لیا مگر فاسق و فاجر کو اپنا امیر تسلیم نہیں کیا ۔