آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن میں کامیابی حاصل کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنرز کے اعزاز میں عشائیہ

آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن میں کامیابی حاصل کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنرز کے اعزاز ...

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے تحت کامیابی حاصل کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرز کے بیج کو آزاد کشمیر کی سطح کے تربیتی کورسز مکمل کر کے سول سروسز اکیڈمی آف پاکستان روانہ کیے جانے سے قبل نو تعینات آفیسران کے اعزاز میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی کی طرف سے عشائیہ دیا گیا ۔ عشائیے میں آزاد کشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم احسان خالد کیانی ، سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر محمود الحسن راجہ ، سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی، سیکرٹری پی پی ایچ خواجہ محمد احسن ، سیکرٹری لبریشن سیل ادریس عباسی ، کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری محمد طیب ،کمشنر پونچھ ڈویژن ، سابق سیکرٹریز فیض الدین ، سردار محمد رحیم خان کے علاوہ دیگر اعلیٰ سول حکام نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی نے کہا کہ نوتعینات اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر پبلک سروس کمیشن سے کامیاب ہو کر آئے ہیں ۔ یہ خوش قسمت بیج ہے جنہیں سول سروسز اکیڈمی آف پاکستان بھیجنے سے قبل محکمہ مال آزاد کشمیر کے تمام شعبوں کے کام سے روشناس کرایا گیا ہے ۔ نئے آفیسران ریاستی خدمت اور عوامی فلاح کے کاموں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آفیسران کے اس بیج کو ایک طے شدہ شیڈول کے تحت ریاست کے تمام اداروں سے منسلک رکھتے ہوئے ان کے بارے میں آگہی دی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو راجہ محمد فاروق نیاز نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہو کر آنے والے اسسٹنٹ کمشنر اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر ریاست کے انتظام میں حصہ ڈالیں گے ۔�آج ان آفیسران کو ریاست کی خدمت اور تربیت کے جس قدر مواقع میسر آرہے ہیں ماضی میں ایسے مواقع موجود نہ تھے ۔ حکومت اور عوام کی ان سے توقعات بھی ماضی کی نسبت زیادہ ہیں جس پر یہ پوراا تریں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -