دُکھی انسانیت کے دُکھ درد میں شریک ہونیکی ضرورت ہے،شاہ غلام قادر

دُکھی انسانیت کے دُکھ درد میں شریک ہونیکی ضرورت ہے،شاہ غلام قادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں انسانیت کی بھلائی و بہتری کا درس ملتا ہے۔ سنت ابراہیمی علیہ اسلام کے مطابق عید الاضحی منائی جائے۔ دُکھی انسانیت کے دُکھ درد میں شریک ہونے کی ضرورت ہے۔ ضرورت مند افراد کا سہارا بن کر اجر و ثواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آمدہ عید الاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ عید قرباں پر ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ اپنی خواہشات کو دوسروں کی ضروریات پر قربان کیا جائے، خودغرضی کے ناسور کو ہر ممکنہ طریقے سے ختم کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بُھول سکتے اُن کی جدوجہد میں ایک ساتھ رہیں گے۔ بھارت امریکہ کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف اٹھکیلیاں نہ کھیلے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے ریاستی عوام کے حوصلے پست نہیں کےئے جا سکتے۔ انشاء بھارتی مظالم جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ شاہ غلام قادر سپیکر اسمبلی نے کہا کہ امریکہ بھارت اور اسرائیل کی پشت پناہی ترک کرے ، عالمی طاقت کو اس طرح زیب نہیں دیتا بلکہ امریکہ بہادر کو چاہےئے کہ عدل و مساوات کے تحت مسئلہ کشمیر/فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ دنیا میں امن و امان قائم ہو اور اقوام متحدہ کے ادارے کا وقار بھی بلند ہو۔