آزادکشمیر کو خود کفیل بنانے، عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،سحرش قمر
مظفرآباد (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کی رکن قانون ساز اسمبلی سحرش قمر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو خود کفیل بنانے اور عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں موجودہ حکومت نے بجلی پیداوار کے منصوبوں کی جانب توجہ دے کر عوامی مشکلات میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں سیاحت کو ترقی دینے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت کام ہو رہا ہے سی پیک منصوبے آزادکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے اہم اقدام ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاان کا کہنا تھا کہ ریاست کے نوجوانوں کو سی پیک منصوبوں سے روزگار کے متبادل مواقع ملیں گے صرف سرکاری نوکریوں پر بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے انحصار نہیں کیا جاسکتا گزشتہ حکومتوں کی غلطیوں اور شاہ خرچیوں کی سزا آزادکشمیر کے عوام بھگت رہے ہیں آزادکشمیر کے ریاسی وسائل سے وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا اور ہیلتھ پیکیج کے تحت آزادکشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی سروسز کا آعاز کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیئے نئی ریکروٹمنٹ پالیسی نافذ کی گئی ہے جس کا آزادکشمیر بھ رکے عوام نے خیر مقدم کیا ہے